Thursday, April 25, 2024

اسٹیٹ بنک کی مالیاتی پالیسی کا اعلان ،شرح سود تاریخ کی کم ترین سطح 7فیصد پر آگئی

اسٹیٹ بنک کی مالیاتی پالیسی کا اعلان ،شرح سود تاریخ کی کم ترین سطح 7فیصد پر آگئی
May 23, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنیادی شرح سود کو آٹھ  فیصد سے کم کر کے سات فیصد کر دیا، نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک کا  کہنا ہے کہ شرح سود کو کم کرنے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کے  بعد   مرکزی بنک نے بھی ایک نوید سناد ی ۔ گورنر اسٹیٹ  بنک اشرف وتھرا نے اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس میں بتایا کہ  بنیادی شرح سود کو آٹھ فیصد سے کم کر کے سات فیصد کر دیا گیاجس کا اطلاق پیر کے روز سے ہو گا۔ کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے  گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرا نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور  ملک میں افراط زر میں کمی  کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ  شرح سود میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ مرکزی بنک کے گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی اور گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہے  جس کا معیشت پر اچھا اثر  پڑے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر اداراتی اصلاھات کے عمل  کو جاری رکھنے پر زور دیا۔