Thursday, April 25, 2024

اسٹیٹ بنک نے ملکی معیشت کی ششماہی رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بنک نے ملکی معیشت کی ششماہی رپورٹ جاری کردی
May 15, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کی ششماہی رپورٹ جاری کردی،دشواریوں کے باوجود بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی، تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی ملکی معیشت کو سہارا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں معیشت نے کچھ دشواریوں کا سامنا کیاتاہم تیل کی گرتی قیمتوں نے بھی معیشت کو سہارا دیا اور بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی۔ جس کے بعد ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر اطمینان بخش سطح تک پہنچ گئےجبکہ مہنگائی میں اضافے کی شرح دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی اور پہلی ششماہی میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے،پہلی ششماہی میں حکومتی خسارہ بھی کم ہواتاہم توانائی بحران کے باعث بیرونی سرمایہ کاری رکی رہی ،توانائی بحران شرح نمو پر بھی اثر انداز ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں ٹیکس محاصل کی نمو سست رہی اورسرکاری اداروں کے نقصانات ملکی معیشت پر بوجھ بنے رہے۔