Saturday, April 20, 2024

  اسٹیٹ بنک نے عیدالفطر کیلئے249ارب کےنئے کرنسی نوٹ جاری کئے

   اسٹیٹ بنک نے عیدالفطر کیلئے249ارب کےنئے کرنسی نوٹ جاری کئے
July 16, 2015
کراچی(92نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےعیدالفطرکیلئے249 ارب کےنئےکرنسی نوٹ جاری کئے گئے،بینکوں کوہدایت کی گئی ہےکہ عیدالفطرپراےٹی ایمزپررقم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسٹیٹ بینک ترجمان کےمطابق عیدالفطرکیلئےدوسوا نچاس ارب کےنئےکرنسی نوٹ جاری کئےگئے،جس میں دوسواٹھارہ ارب روپےمالیت کےپانچ سو۔۔ہزاراورپانچ ہزاروالےجبکہ اکتیس ارب روپےمارلیت کےسووالےنئے کرنسی نوٹ جاری کئےگئے، ترجمان کےمطابق اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کےتحت دولاکھ شہریوں نےنئےکرنسی نوٹ حاصل کئے،گزشتہ سال ایک سوچون ارب روپےکےنئےکرنسی نوٹ جاری کئےگئےتھے،ترجمان کےمطابق بینکوں کوہدایت کی گئی ہےکہ عیدالفطر پر اےٹی ایمزپررقم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔