Thursday, April 25, 2024

اسٹیٹ بنک نے تیسری سہ ماہی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرادی

اسٹیٹ بنک نے تیسری سہ ماہی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرادی
July 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تیسری سہ ماہی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی کا اختتام نمایاں طور پر بہتر ہوا اور بیرونی شعبے میں خاصی بہتری دیکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ،سپورٹ فنڈکےتحت زیادہ رقوم کی آمداورتیل کی قیمت میں کمی سے  معیشت کو فائدہ ہوا اور زرمبادلہ کےذخائر دگنے ہوگئے  رپورٹ کےمطابق جولائی تامارچ میں بجٹ خسارہ کم ہوکرجی ڈی پی کاتین اعشاریہ آٹھ  فیصدہوگیا۔ جولائی تامارچ میں مجموعی اخراجات آٹھ اعشاریہ تین فیصدبڑھ گئے سہ ماہی رپورٹ کےمطابق سال کےآغازمیں معاشی اظہارکیلئےماحول سازگاررہا۔ صنعت اورخدمات نموکےاہم محرکات تھےجبکہ زراعت نےہدف سےکم کارکردگی دکھائی۔ سرمایہ جاتی اشیاء اور خام مال پیٹرولیم ،مشینری اوردھات کی درآمدمیں اضافہ ریکارڈکیاگیا،رپورٹ میں تجویزدی گئی کہ معیشت کوبلندترنموکی راہ پرگامزن کرنےکیلئےمالیات اورتوانائی کےشعبوں میں اصلاحات کرناہوں گی ،ان شعبوں پرتوجہ مرکوزکرکےحکومت نےاشارہ دیدیاہےکہ اس کی ترجیحات درست ہیں۔ رپورٹ میں حکومت پر زوردیاگیاکہ طویل عرصے سےموجودمسائل کوہنگامی بنیادوں پرحل کروایاجائے۔