Saturday, May 18, 2024

اسٹیون سپیل برگ کا علی حیدر گیلانی کی زندگی پر فلم بنانے پر غور، ملاقات کا وقت مانگ لیا

اسٹیون سپیل برگ کا علی حیدر گیلانی کی زندگی پر فلم بنانے پر غور، ملاقات کا وقت مانگ لیا
May 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ہالی وڈ میں علی حیدر گیلانی کی زندگی پر فلم بنانے پر غور شروع ہو گیا۔ معرو ف امریکی فلم ڈائریکٹر اسٹیون سپیل برگ نے علی حیدر گیلانی سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ علی حیدر گیلانی نے القاعدہ کی قید میں تین سال کیسے گزارے۔ ان دیکھے لمحات کو فلم کی صورت منظرعام پر لانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ ہالی ووڈ کے معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر نے علی حیدر سے رابطہ کر لیا۔ اسٹیون سپیل برگ نے الیکشن مہم کے دوران ڈرامائی انداز میں اغوا ہونے والے حیدر گیلانی سے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے ان کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی اور ملاقات کا وقت مانگا۔ افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکہ آپریشن میں افغانستان سے رہائی پانے والے علی حیدر گیلانی نے فوراً حامی تو نہیں بھری لیکن سوچ بچار کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا۔ صحافیوں سمیت اغوا کے ہائی پروفائل کیسز پر پہلے بھی فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔