Sunday, April 28, 2024

اسٹیم سیلز تھراپی سے کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کا علاج ہو سکے گا

اسٹیم سیلز تھراپی سے کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کا علاج ہو سکے گا
June 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے اہم سنگ میل عبور کرنے لگی،وائس چانسلر کہتے ہیں اسٹیم سیلز تھراپی سے انتہائی نگہداشت کےمریضوں کا بھی علاج ہو سکے گا۔

کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ری جنریٹو میڈیسن کے شعبے نے مؤذی وباء کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کر لی،کورونا کے مریضوں کی قوت مدافعت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے سٹیم سیلز تھراپی پر کام شروع کر دیا گیا جس سے کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں امید کی نئی شمع روشن ہو گئی۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی ہلاکت قوت مدافعت کی ڈس ریگولیشن سے ہوتی ہے،پلازمہ تھراپی سے وائرس کو ختم کیا جاتا یے مگر قوت مدافعت کی غیر معمولی صورتحال کا علاج اس سے نہیں کیا جاسکتا ۔

وائس چانسلر نے بتایا سٹیم تھراپی امریکا اور چین نے بھی استعمال کی جس کے مثبت نتائج آئے، پراجیکٹ کو سیل بائیولوجسٹ ڈاکٹر فریدون جواد ہیڈ کر رہے ہیں،سٹیم سیل کو برانکوسکوپی کے ذریعے جسم میں بھیجا جائے گا۔