Friday, April 26, 2024

اسٹیل ملز میں کرپشن کے ریفرنس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا گیا

اسٹیل ملز میں کرپشن کے ریفرنس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا گیا
April 30, 2021

کراچی (92 نیوز) اسٹیل ملز میں کرپشن کے ریفرنس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا گیا ۔ کراچی کی احتساب عدالت نے 11 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

 ملزمان میں ثمین اصغر ، اصغر جمیل رضوی ، چوہدری شفیق عباس ، طارق ارشاد اور دیگر شامل تھے۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی جس  سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس 2012 میں قائم ہوا تھا۔