Friday, April 26, 2024

اسٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد

اسٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد
June 18, 2021

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کر دیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسٹیل مل کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ دو ہزار گیارہ سے ترقی نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپکو کیوں ترقی دی جائے آپ لوگ تو کام ہی نہیں کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو ہزار پندرہ سے اسٹیل مل بند ہے ، اسٹیل ہی نہیں بن رہا۔ جب اسٹیل مل کی پیداوار ہی بند ہے تو آپ کو کس بات کی ترقی دی جائے۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ وہ تکلیف میں ہیں ، ترقی دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو کس بات کی تکلیف ہے، آپ تو بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کر دیں۔