Tuesday, April 16, 2024

اسٹیل ملز سے برطرفی کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑ جانے سے انتقال کرنیوالا شخص سپرد خاک

اسٹیل ملز سے برطرفی کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑ جانے سے انتقال کرنیوالا شخص سپرد خاک
November 28, 2020

پاکستان اسٹیل ملز  کے ملازمین کی جبری برطرفیوں کی خبر  حبیب رحمان پر  قیامت بن کر گری  اور گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا  جس کی نمازجنازہ آج ادا کی گئی ۔

دم توڑجانے والے شخص کے بیٹے نے کہا کہ حکومت اسٹیل ملز  کو بحال کر کے ملازمین رکھنے کا وعدہ کرکے مکر گئی ۔

نمازجنازہ کے بعد ملازمین نیشنل ہائی وے پر نکل آئے  ، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں ۔مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا اور وفاقی حکومت کیخلاف نعرے لگا کر دل کی بھڑاس نکالی ۔

حبیب رحمان کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔

پاکستان اسٹیل ملز  کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعظم عمران خان سے برطرفیوں کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔