Tuesday, April 23, 2024

اسٹیبلشمنٹ کو وقار اور رتبہ عزیز ہے تو پیچھے ہٹنا پڑے گا، فضل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کو وقار اور رتبہ عزیز ہے تو پیچھے ہٹنا پڑے گا، فضل الرحمٰن
November 20, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا اسٹیبلشمنٹ کو وقار اور رتبہ عزیز ہے تو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

پشاور میں مہنگائی کے خلاف ریلی کے شرکا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن بولے، قومی اداروں کو غیرجانبدار دیکھنا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے ملک کے آئین کی حیثیت ختم اور اسلامی تشخص برباد کر نے کی کوشش کی۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، ہوسکتا ہے کسی کو سیاست کی مصلحت کمزور کردے، لیکن انہیں اقتدار یا مفادات کا لالچ نہیں۔

انہوں نے حکمرانوں پر ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کا الزام بھی عائد کیا۔ کہا کہ پارلیمنٹ اور قانون کو کھلونا بنا دیا، ارکان کو دھمکیاں دی گئیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ میدان میں نکلے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

شاہد خاقان بولے ملک میں گیس کی کمی کیوں ہوئی؟ کسی کے پاس جواب نہیں، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عوامی مسائل پر قانون سازی نہیں کی جاتی، کلبھوشن کو این آر او دے دیا گیا۔