Saturday, May 11, 2024

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نئی بھرتیوں کیلئے اجازت پر نظرثانی کا فیصلہ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نئی بھرتیوں کیلئے اجازت پر نظرثانی کا فیصلہ
October 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی بھرتیوں کیلئے اجازت پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں بھرتیوں کیلئے بھجوائے گئے اجازت ناموں پر مزید نظر ثانی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف منصوبوں پر نئی بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رابطہ کرلیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو پراجیکٹس پر بھرتیوں کیلئے اجازت دیدی ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ چند روز میں پراجیکٹس پر نئی بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کرے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے متعلقہ شعبوں کو اشتہار کی تیاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔