Saturday, May 18, 2024

اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدانوں ،انجینئرز کو اعزازات دینے کیلئے اسلام آباد میں تقریب

اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدانوں ،انجینئرز کو اعزازات دینے کیلئے اسلام آباد میں تقریب
March 26, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدانوں ،انجینئرز ،فوجی افسروں اور جوانوں کو عطا کردہ اعزازات دینے کیلئے اسلام آباد اور کراچی میں تقریبات منعقد ہوئیں۔

صدر مملکت کی جانب سے اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدانوں، انجینئرزکیلئے  اعلان کردہ سول اعزازات دینے کی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  نے اعزازات تقسیم کیے۔ اعزازات میں 5 ستارہ امتیاز، 9 تمغہ حسن کارکردگی، 2 تمغہ امتیاز شامل ہیں۔

 ملیر گیریژن کراچی میں بھی سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سجائی گئی ۔ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے افسروں اور جوانوں کو میڈلز لگائے ۔ مختلف سکیورٹی آپریشنز میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے اہل خانہ کو  بھی اعزازات دئیے گئے ۔

 جوانوں کو ستارہ امتیازملٹری، تمغہ  امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت عطا کیا گیا ۔ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ، سینئر آرمی افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔