Thursday, April 25, 2024

اسٹریٹ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کو شکست

اسٹریٹ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کو شکست
May 16, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) ماسکو میں ہونے والے اسڑیٹ فٹبال کےفائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہو گئی ۔ ازبکستان نے5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر  اسٹریٹ فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا۔سنسنی خیز فائنل کا پینلٹی پرفیصلہ ہوا۔ روس میں ہونے والا  اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا تاج ازبکستان کے سرسج گیا، فائنل میں فاتح ٹیم نے پاکستان کو پنلٹی سٹروک پر مات دی۔ مقررہ وقت پر میچ ایک ،ایک گول سے برابر رہا،پنلٹی پر ازبکستان نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی سمیٹی۔ پاکستان نے مسلسل دوسری بار ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔