Thursday, March 28, 2024

اسٹراسبرگ میں فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

اسٹراسبرگ میں فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا
December 17, 2018
اسٹراسبرگ( 92 نیوز) فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں فائرنگ  سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیاجس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والے پانچویں شخص کی  شناخت پولِش نژاد بارٹو پیڈرو کے نام سے ہوئی ہے ، واقعے میں  زخمی ہونے والے دس افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے  متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ ہفتے شریف شیکاٹ نامی حملہ آور  نے اسٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کردی تھی، حملہ آور کو  واقعے کے دو روز بعد سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کردیاگیاتھا۔