Thursday, April 18, 2024

اسٹاک ہوم: مظاہرین کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار

اسٹاک ہوم: مظاہرین کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار
December 10, 2017

سویڈن (92 نیوز) امریکی صدر کے فلسطینی مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ فیصلے کے خلاف سویڈن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
عرب ممالک کے مسلم باشندوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور اسے اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف سٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم کو بھی نذر آتش کیا تاہم سویڈن پولیس نے احتجاج کو پر امن قرار دیا۔
اس سے قبل سویڈن کے شہر مالمو میں بھی مسلم ممالک کے باشندوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بر بریت اور امریکی صدر کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔