Friday, April 19, 2024

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی
February 24, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں منفی رحجان غالب رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، اس وقت انڈیکس 39 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک بروکرز کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں چین سمیت ایشائی اسٹاک مارکیٹ میں گروٹ دیکھی گئی وہیں اس کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر دیکھے گئے۔ بروکرز کے مطابق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار شیئرز کے کاروبار کے بجائے دیگر شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت کرونا وائرس سے بچنے کے سخت حفاظتی اقدامات کرے، بصورت دیگر شہریوں کی جان خطرے میں پڑنے کے ساتھ معیشیت پر بھی اثرات مرتب ہونگے۔