Sunday, May 12, 2024

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 828 پوائنٹس گر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 828 پوائنٹس گر گیا
March 9, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا رحجان برقرار رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 828 پوائنٹس کمی سے کاروبار کا اختتام 44 ہزار 222 پوائنٹس پر ہوا، گذشتہ دو روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں1614 پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔ 

سینیٹ انتخابات کے بعد ملکی سیاسی صورتحال کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہونے لگے۔ پی ایس ایکس میں مسلسل دوسرے روز شدید مندی رہی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 828 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار دوسو بائیس کی سطح پر بند ہوا، کاروبار کے دوران تئیس ارب روپے سے زائد مالیت کے 49.14 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

پیر کے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس سات سو چھیاسی پوائنٹس کی کمی ریکارد کی گئی تھی جس کے باعث مارکیٹ میں ایک اعشاریہ بہاتر فیصدکی گراوٹ دیکھی گئی تھی جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب سے زائد روپے ڈوب گئے تھے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ کی بات کی جائے تو انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر 157 روپے چار پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا ہوکر 157 روپے 30 پیسےکی سطح پر آگیا۔