Monday, May 13, 2024

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر سستا، سونے کی قیمت میں کمی

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر سستا، سونے کی قیمت میں کمی
March 29, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار نواسی پوائنٹس گر گیا۔ انٹربینک میں ڈالر پچپن پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساٹھ پیسے سستا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار نواسی پوائنٹس گراوٹ دیکھنے میں آئی، انڈیکس چوالیس ہزار چار سو اکتیس کی سطح پر بند ہوا۔

ادھر دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر پچپن پیسے سستا ہوگیا، چودہ ماہ کی کم ترین سطح ایک سو چون روپے چار پیسے پر آ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساٹھ پیسے سستا ہوا، ایک سو چون روپے ساٹھ پیسے کا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا، ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو روپے کا ہو گیا۔