Sunday, May 19, 2024

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا دوسرا دن، انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا دوسرا دن، انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ
May 23, 2019
 کراچی (92 نیوز) اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا دوسرا دن ہے۔ انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا اور 35 ہزار 581 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ دو دن میں انڈیکس میں 2139 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ انڈیکس میں 6 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کی صورتحال کو سرمایہ کاروں نے خوش آئند قرار دے دیا۔ قبل ازیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان ریا۔ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔ 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے سے 34637 کی سطح پر بند ہوا اتھا ۔ ایک دن میں انڈیکس میں 3.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری طرف سونے کی قیمت کو بھی ریورس گیئر لگ گیا تھا۔ فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے 71 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپےکمی ہوئی تھی۔ 10 گرام سونا بھی 61 ہزار 128 روپے کا ہو گیا تھا۔