Monday, September 16, 2024

اسٹاک مارکیٹ ایک ہفتے میں2ہزار سےزائد پوائنٹس بڑھ گئی

اسٹاک مارکیٹ ایک ہفتے میں2ہزار سےزائد پوائنٹس بڑھ گئی
July 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ن لیگ کے دور حکومت کے خاتمے پر ملکی معیشت کی ترقی کے بلند و بانگ دعوں کا پول کھل گیا  ، ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں  2ہزار پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں  آئی۔ تاہم عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد صورتحال میں بہتری نظرآرہی ہے۔ کمزور روپے کی قدر میں جہاں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ ہوا وہیں اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ۔ معاشی ماہرین کاکہنا ہے پاکستان تحریک انصاف موجود زبوں حالی کا شکار ملکی معیشت کو  ترقی کی پٹری پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹوں میں مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے ۔