Saturday, April 27, 2024

اسٹاک مارکیٹ 173پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 236 کی سطح پر بند ہوئی

اسٹاک مارکیٹ 173پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 236 کی سطح پر بند ہوئی
December 20, 2018
کراچی (92 نیوز) اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے۔ مارکیٹ 173پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 236 کی سطح پر بند ہوئی۔ سونا 50 روپے کے اضافے سے 68 ہزار فی تولہ پر پہنچ گیا- دن بھر مجموعی طور پر 336 کمپنیز کے 18 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7 ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ اضافے سے سونے کی فی تولہ  قیمت 68 ہزار روپے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے اضافے سے 138 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔