Friday, April 26, 2024

اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملے میں شہید سب انسپکٹر اور دو سکیورٹی گارڈز کی نماز جنازہ ادا

اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملے میں شہید سب انسپکٹر اور دو سکیورٹی گارڈز کی نماز جنازہ ادا
June 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید سب انسپکٹر اور دو سکیورٹی گارڈز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، شہید سب انسپکٹر محمد شاہد کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی ، شہید سکیورٹی گارڈ افتخار واحد نے یکم جولائی کو ریٹائر ہونا تھا ، معذور بیٹے کا کہنا ہے والد کی شہادت پر فخر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  پر دہشتگردوں کا حملے میں شہیدگارڈ افتخار واحد اور پولیس اہلکارمحمدشاہد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام ہوا ،س سکیورٹی  پر مامور گارڈز اور پولیس نے  اپنی جانیں نچھاور کردیں،دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔

دو روز بعد اپنی ذمہ داروں سے سبکدوش ہونے والے افتخارواحد اپنے فرض سے نہیں بھاگے اور جوانمردی سےلڑتے ہوئے شہدا کی صف میں شامل ہوگئے،انکی نماز جنازہ ادا کردی گئی،معذوربیٹا کہتا ہے والد  کی شہادت پر فخر ہے۔

ادھر پولیس اہلکار محمدشاہد کی نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں اداکی گئی ، پولیس  کے خصوصی دستے نےشہید کو سلام پیش کیااورپھولوں کی چادرچڑھائی۔

حملے میں شہید ایک اور سکیورٹی گارڈ حسن کی نماز جنازہ لیاری میں ادا کردی گئی ، بدقسمتی سے حسن کی بہن بھی بیماری کے باعث بالکل اسی وقت انتقال کرگئی جب اُس کا بھائی دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہا تھا ۔

دونوں بہن بھائی کی نمازجنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی۔