Tuesday, April 16, 2024

اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید سکیورٹی گارڈ افتخار کی نماز جنازہ ادا

اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید سکیورٹی گارڈ افتخار کی نماز جنازہ ادا
June 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید سکیورٹی گارڈ افتخار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ افتخار واحد 2 دن بعد ریٹائر ہونے والا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی پر مامور گارڈز اور پولیس نے اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔ 2روز بعد اپنی ذمے داروں سے سبکدوش ہونے والے افتخار واحد اپنے فرض سے  نہیں بھاگے اور جوانمردی سے لڑتے ہوئے شہدا کی صف میں شامل ہو گئے۔ انکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ معذور بیٹا کہتا ہے والد کی شہادت پر فخر ہے۔ ادھر پولیس اہلکار محمد شاہد کی نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں ادا کی گئی۔ پولیس  کے خصوصی دستے نے شہید کو سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ حملے میں شہید ایک اور سکیورٹی گارڈ حسن کی نماز جنازہ لیاری میں ادا کردی گئی ۔ بدقسمتی سے حسن کی بہن بھی بیماری کے باعث بالکل اسی وقت انتقال کرگئی، جب اُس کا بھائی دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہا تھا ۔ دونوں بہن بھائی کی نمازجنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی۔