Thursday, April 18, 2024

اسٹاک ایکسچینج نہیں، حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے، شہباز شریف

اسٹاک ایکسچینج نہیں، حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے، شہباز شریف
December 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے پر شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اسٹاک ایکسچینج نہیں، حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں، اس تباہی کو اب رکنا چاہیے، یہ قومی سلامتی کا سوال ہے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر اور مصطفی کمال کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔