Friday, September 20, 2024

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
March 3, 2016
کراچی (92نیوز) آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 373 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بتیس ہزار ایک سو چھیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ کیپیٹل میں انسٹھ ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پورے دن کے دوران 13 کروڑ 97 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔