Friday, April 26, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان
June 1, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی رہی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی-تیزی کے باعث ہنڈریڈانڈیکس 48 ہزار کی حد عبور کرگیا- مارکیٹ 294 پوائنٹس کے اضافے سے 48  ہزار 191 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،  238 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ147 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

سونے کی بات کی جائے تو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آٰیا، فی تولہ قیمت میں 350روپے کے اضافے سے 1لاکھ 12 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے96ہزار580 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1908ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں 20پیسے کے اضافے کے بعد 155.30 پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں 14پیسے بڑھ کر154.54 پر بند
ہوا-