Friday, May 10, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر بند، سونے اورڈالر کی قیمت میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر بند، سونے اورڈالر کی قیمت میں کمی
July 10, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت ہندسوں پر بند ہوا، مارکیٹ 48 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوئی، سونے اورڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک  ایکسچینج میں مسلسل 11 ویں کاروبار کا مثبت زون میں اختتام ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 48 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوئی۔ جمعے کے روز 9.58 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 36,279 جبکہ کم ترین سطح 36,003 رہی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی سے  1لاکھ 8ہزار 900 روپے پر آگیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 93 ہزار 364 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 18 سو 8 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر23 پیسے سستا ہوکر 166 روپے 35 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے سستا ہوکر 166 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔