Friday, April 19, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی‘ ہنڈریڈ انڈیکس 35ہزار 941پوائنٹس پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی‘ ہنڈریڈ انڈیکس 35ہزار 941پوائنٹس پر پہنچ گیا
May 5, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہریالی کے ڈیرے برقرار۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 35 ہزار 941 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہفتے کے آغاز سے جاری ہے اور ہفتے کے آغاز سے لے کر اب تک انڈیکس میں بارہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھ سو تئیس پوائنٹس اضافے کے بعد پینتیس ہزار 941 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور کمیونی کیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ خریداری کی۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 99ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپیٹل 7 ہزار 405ارب روپے پر پہنچ گیا جبکہ پورے دن کے دوران 25 کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔