Friday, May 17, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 172 کمی سے 31 ہزار 666 کی سطح پر آگیا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 172 کمی سے 31 ہزار 666 کی سطح پر آگیا
August 2, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاو دیکھا گیا۔  100 انڈیکس 172 کمی سے 31 ہزار 666 کی سطح پر آ گیا اور انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر159.42 سے159.11روپے پربند ہوا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کی کمی سے159.50کی سطح پربندہوا۔ دوسری طرف سونے کی قیمت میں900روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا جس کے بعدسونا 84000 روپے پرپہنچ گیا عالمی مارکیٹ میں سونا29 ڈالر کے اضافے سے14سو36ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔- دن بھر مجموعی طورپر 287کمپنیز کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔