Thursday, April 18, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریدو فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریدو فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
June 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت پر ٹیکسوں کے ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس فائلرزکے لیے ایک سال تک شیئرز رکھنے پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد جب کہ نان فائلرز کے لیے 18 فیصد ہوگی۔ نان فائلرز کے لیے ایک سال سے زائد اور دو سال سے کم سکیورٹی رکھنے پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 16 فیصد ہوگی جب کہ دوسال سے زائد اور چار سال سے کم سکیورٹی رکھنے پر 11 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس لگایا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی کے باوجود مالی سال کے پہلے نو ماہ میں کیپیٹل گین ٹیکس سے 4 ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔ فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس کے ریٹ الگ الگ کرنے سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔