Friday, April 26, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی
November 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 35 ہزار 277 کی سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈانڈیکس میں زبردست تیزی رہی۔ دن بھرمارکیٹ میں 899 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث انڈیکس 35 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا اور مارکیٹ 35 ہزار 277 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر میں مجموعی طور پر 341 کمپنیز کے شیئرزمیں کاروبار ہوا، 245 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 82 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے کمی سے 155 روپے 60 پیسے پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی سے 155 روپے 64 پیسے ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 87750 روپے ہوگئی دس گرام سونا 86 روپے کمی سے 75231 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1512 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔