Saturday, May 11, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی، سونا سستا ہوگیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی، سونا سستا ہوگیا
November 18, 2019
کراچی (92 نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 827 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 411 پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار کا نفسیاتی ہندسہ عبور کرگیا۔ 827 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 411 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 390 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا 278 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 93 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 155 روپے 35 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 155 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔ صرافہ مارکیٹ میں تولہ سونا 450 روپے کمی سے 85 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کی کمی سے 73 ہزار 474 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی سے 1459 ڈالر کی سطح پر آگیا۔