Friday, April 26, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں 35 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ 33 ہزار 875 پر اختتام پذیر

اسٹاک ایکسچینج میں 35 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ 33 ہزار 875 پر اختتام پذیر
July 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ 35 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ 33 ہزار 875 پر اختتام پذیر ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ مارکیٹ 35 پوائنٹ اضافے سے 33,875 کی سطح پر بند ہوئی۔ 284 کمپنیز کے 2 کروڑسے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 153 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 107 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان پہلی بار چین کی اسٹاک مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ متعارف کرائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے پانڈا بانڈز سے 500 ملین سے ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے اضافے سے 157.88 سے 158.48 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 158.50 سے بڑھ کر 159.70 پر بند ہوا۔ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 82 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 14 سو 20 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔