Friday, March 29, 2024

اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہید سکیورٹی گارڈز، سب انسپکٹر کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان

اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہید سکیورٹی گارڈز، سب انسپکٹر کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان
June 30, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید تینوں سکیورٹی گارڈز کے ورثا کو پچاس پچاس لاکھ اور شہید سب انسپکٹر کے ورثا کیلئے ایک کروڑ معاوضے کا اعلان کردیا۔ بہادرجوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دئیے۔ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور تین سکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے جبکہ پولیس اور سکیورٹی گارڈ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، دہشت گردوں سے چار کلاشنکوف، درجنوں دستی بم اور کھانے پینے کا سامان برآمد ہوا۔ چاردہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پرحملہ کیا تھا، کار سے اترتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، فورسز کے جوان اور سکیورٹی گارڈز نے دہشتگردوں کا بھرپورمقابلہ کیا۔ دودہشتگرد عمارت کے باہر قائم پہلی چیک پوسٹ کےقریب ہی مارئے گئے تھے جبکہ باقی 2 دہشتگرد دوسری چیک پوسٹ کے قریب ہی ڈھیرہوگئے تھے۔