Saturday, May 18, 2024

اسٹاک ایکسچینج بروکر ہاوس کے چیف ایگزیکٹو کی گرفتاری کےخلاف بروکرز کا احتجاج

اسٹاک ایکسچینج بروکر ہاوس کے چیف ایگزیکٹو کی گرفتاری کےخلاف بروکرز کا احتجاج
January 5, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے بروکیج ہاوس کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کی گرفتاری کے خلاف بروکرز میدان میں نکل آئے اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بروکیج ہاوس کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کی گرفتاری کے خلاف بروکرز نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس حوالے سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بروکرز کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ بروکرز کے احتجاج کے باوجود اسٹاک مارکیٹ مقررہ وقت پر شروع ہوئی اور افواہوں کے باعث انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے چیئرمین منیرکمال کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بند کرانے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ مسئلہ حل کیا جائے۔ brookers1