Saturday, April 20, 2024

اسٹار کرکٹرزکی جانب سے اے بی ڈیولئیرز کی پاکستان آمد فیصلے کا خیر مقدم

اسٹار کرکٹرزکی جانب سے اے بی ڈیولئیرز کی پاکستان آمد فیصلے کا خیر مقدم
January 15, 2019
 پشاور (92 نیوز) انٹر نیشنل پلئیرز کی جانب سے سابق جنوبی افریقن کپتان اے بی ڈیولئیرز کے پاکستان آنے کے فیصلے کو انٹر نیشنل کرکٹرز کی جانب سے سراہا گیا۔ ڈیولئیرز کے  پاکستان آنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے ڈیولئیرز کو پاکستانی شائقین کی طرف سے پذیرائی ملے گی۔ پچھلے دو سالوں میں کراچی اور لاہور میں شائقین کافی پر جوش دکھائی دیے۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز جے پی ڈومینی کا کہنا تھا ڈیولئیرز 2007 کے بعد پاکستان آ رہے ہیں اور امید ہے کہ انہیں پاکستان میں کھیل کر اچھا لگے گا۔ انگلش آل راؤنڈر کرس جارڈن نے بھی ڈیولئیرز کے پاکستان آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سابق پروٹیز کپتان نے گزشتہ روز پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔