Tuesday, April 23, 2024

اسٹار وارز رائز آف اسکائی واکر  باکس آفس پر قابض

اسٹار وارز رائز آف اسکائی واکر  باکس آفس پر قابض
December 30, 2019
لاس اینجلس  ( 92 نیوز) بقا کی جنگ لڑتے سپر ہیروز مسلسل دوسرے ہفتے بھی سینما گھروں پر قابض رہے، سائنس فکشن فلم ’’اسٹاروارز رائز آف اسکائی واکر‘‘ نے رواں ہفتے 7کروڑ بیس لاکھ  ڈالر کا بزنس کرکے سب کو فلموں کو پچھاڑ دیا۔ بقا کی جنگ لڑتے سوپر ہیروز مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر قابض رہے ، سائنس فکشن فلم ’’سٹاروارز رائز آف سکائی واکر‘‘ نے رواں ہفتے 7کروڑ بیس لاکھ  ڈالر کا بزنس کرکے سب فلموں کو پچھاڑ دیا، 20دسمبر کو ریلیز ہونیوالی فلم کی مجموعی کمائی 36کروڑ18لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ۔ جادوئی بورڈ کا جادو تین ہفتوں سے سر چڑھ کر بول رہا ہے، جمانجی دی نیکسٹ لیول رواں ہفتے 3کروڑ 53 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، فلم کا مجموعی بزنس 17 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہو چکا ہے۔ کرسمس پر ریلیز ہونے والی لٹل وومن 1کروڑ 65 لاکھ ڈالر کما کر، فروزن ٹو کیساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ فروزن ٹو کی مجموعی کمائی 42 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔