Friday, April 26, 2024

اسٹار وار سیریز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکنز’’ کی دیوار چین پر پروموشن تقریب، سینکڑوں مداحوں کی دیوار چین آمد

اسٹار وار سیریز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکنز’’ کی دیوار چین پر پروموشن تقریب، سینکڑوں مداحوں کی دیوار چین آمد
October 21, 2015
چائنا (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ سائنس فکشن سیریز اسٹار وارز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکنز’’ کی پروموشن تقریب بیجنگ میں دیوار چین پر منعقد کی گئی۔ اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکنز’’ کے نئے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے۔ ایک منٹ میں سترہ ہزار افراد نے ٹریلر سے متعلق ٹویٹ کیا اور ٹریلر ریلیز ہونے کے بیس منٹ بعد دو لاکھ بیس ہزار افراد نے یوٹیوب پر یہ ٹریلر دیکھا۔ فلم اٹھارہ دسمبر کو ریلیز ہو گی لیکن اس سے قبل ہی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ اسٹار وارز کے مداح پروموشن تقریب دیکھنے کے لیے دیوار چین پر امڈ آئے۔ فلم ‘‘دی فورس اویکنز’’ کا چینی زبان میں ٹریلر بھی جاری کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے ہفتے امریکی سنیما گھروں سے دس کروڑ ڈالر سمیٹ لے گی جبکہ دنیا بھر سے دو ارب ڈالر بزنس کی توقع ہے۔ اسٹار وارز کے برطانوی مداحوں نے ایک لاکھ ٹکٹ پیشگی خرید رکھے ہیں۔ فلم ‘‘دی فورس اویکنز’’ امریکا اور کینیڈا میں اٹھارہ دسمبر جبکہ چین میں اگلے سال کے آغاز پر ریلیز ہو گی۔