Monday, June 17, 2024

اسٹار فٹبالر رونالڈو کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اسٹار فٹبالر رونالڈو کے ہاں بیٹی کی پیدائش
November 13, 2017

پرتگال ( 92 نیوز ) اسٹار فٹبالر رونالڈو کیلئے ایک خوشی اور ایک پریشانی کی خبر ہے ۔ رونالڈو کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے مگر دوسری جانب پرتگالی ماڈل نتاشا رودری گیز نے سٹار فٹبالر سے تعلقات کا دعویٰ کر دیاہے ۔
پرتگالی ماڈل نتاشا رودری گیز نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دوست جارجینا سے بے وفائی کی ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نتاشا نے الزام لگایا کہ رونالڈو نے انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھیجے ہیں ۔
پرتگالی ماڈل کے الزامات کے چند گھنٹے بعد ہی رونالڈو کے ہاں بیٹی الانا مارٹینا کی پیدائش ہوئی جس پر رونالڈو بہت خوش ہیں ۔
اسٹار فٹبالر نے سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کر کے بیٹی کی پیدائش کی خبر سانائی ۔رونالڈو کا کہنا ہے کہ باپ بننا ایک خوشگوار تجربہ ہے اور الانا مارٹینا کی ماں نئی مہمان کی آمد سے بہت خوش ہیں ۔
رونالڈو چوتھے بچے کے باپ بنے ہیں ۔ اس سے پہلے ان کا سب سے بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر اور جڑواں بچے ایوا اور میٹو ہیں ۔ رونالڈو نے کچھ دن قبل فیفا بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ۔