Friday, May 17, 2024

اسٹار برازیلین فٹبالر نیمار آپے سے باہر، اسٹیڈیم میں موجود تماشائی کو منہ پر مکا دے مارا

اسٹار برازیلین فٹبالر نیمار آپے سے باہر، اسٹیڈیم میں موجود تماشائی کو منہ پر مکا دے مارا
April 30, 2019
 پیرس (92 نیوز) اسٹار برازیلین فٹبالر نیمار آپے سے باہر ہو گئے اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائی کو مکا دے مارا۔ بڑ ا نام چھوٹا کام۔ برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے۔ برازیلین فٹبالر ہار برداشت نہ کر سکے اور فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈل وصول کرنے کے لیے سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے تماشائی کو مکا  مار دیا۔ نیمار کی اس حرکت پرپی ایس جی کے کوچ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے کھلاڑی کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کھلاڑی کا کام مداحوں کو عزت دینا ہوتا ہے۔ چند روز پہلے ہی برازیلین فٹبالر پر یورپی فٹبال کی انتظامیہ سے جھگڑے پر چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے تین میچز کی پابندی لگائی گئی تھی۔