Thursday, May 2, 2024

اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر

اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر
December 7, 2018
دبئی (92 نیوز) اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔ پروفیسر ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز میں صرف 8 رنز بنا سکے۔ پروفیسر محمد حفیظ ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ یاد گار نہ بنا سکے۔ ابو ظہبی میں جاری پاک نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ تھا۔ محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بلا رنز اگلنے میں ناکام  رہا اور بلیک کیپس کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں صرف 47 رنز ہی بنا سکے۔ قومی آل راؤنڈر کی آخری ٹیسٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی۔ پہلی اننگز میں کھاتہ نہ کھول پانے والے محمد حفیظ دوسری اننگز میں بھی 8 رنز تک ہی محدود رہے۔ چند روز پہلے پروفیسر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ میچز میں 3652 رنز کیساتھ کیریئر کا اختتام کیا۔ ان میں 10سنچریاں اور 12  نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 53 وکٹیں بھی حاصل کیں۔