Saturday, April 20, 2024

اسنوکر فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے اختلاف کھل کر سامنے آگئے

اسنوکر فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے اختلاف کھل کر سامنے آگئے
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان اسنوکر فیڈریشن اور کھلاڑیوں میں تنازع سینٹرل کنٹریکٹ پرسائن نہ کرنے پر ورلڈکپ کھیلنے سے روک دیا۔ فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور بابر بلیک میلنگ پر اترآئے دونوں کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا۔ اسنوکر فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے اختلاف کھل کر سامنے آگئے، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیوں نہیں کیے  ، اسنوکر ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی دشمن بن گئی۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل دفاعی چیمپئن محمد آصف اور بابر مسیح کو ورلڈکپ کھیلنے جانے سے روک دیا  جبکہ کنٹریکٹ پر دستخط کرنے والے محمد بلال اور ماجد علی کو ورلڈکپ کھیلنےبھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسنوکر فیڈریشن کے صدر منور شیخ  نے کہا کہ دونوں کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ،کارروائی کریں گے۔ ورلڈکپ میں پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا اب دو کھلاڑی حصہ لیں گے اسنوکر ورلڈکپ و سکس ریڈ بال تیرہ دسمبر سے مصر میں کھیلا جائیگا۔