Friday, March 29, 2024

اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں ، فروغ نسیم

اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں ، فروغ نسیم
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں۔ غفلت برتنے والے افسران کیخلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے آرڈیننس میں گندم، چینی، آٹا، گھی، سینیٹائزر اور فیس ماسک سمیت دیگر ضروری اشیا ذخیرہ اندوزی پر بحق سرکار ضبط اور 3 سال سزا تجویز کی گئی ہے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ڈالر ، چینی اور گندم سمیت اشیا کی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹی سمگلنگ قانون لایا جا رہا ہے۔ حکومت کسی کو بھی کورونا کی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ مذکورہ قوانین وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ہیں۔ انٹی سمگلنگ قوانین سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اپنے محکمے کی تعریف میں بولے وزارت قانون کی بیٹنگ ایوریج ڈان بریڈمین سے بھی اچھی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا آرڈیننس سے غریب اور متوسط طبقے کو آسانی ہو گی۔ عوام دوست اقدامات ہمیشہ سے ہی پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہیں۔