Friday, May 10, 2024

اسمگلر رفیق کی گرفتاری کے بعد اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کی مانیٹرنگ شروع کی

اسمگلر رفیق کی گرفتاری کے بعد اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کی مانیٹرنگ شروع کی
July 5, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے جڑی اہم کڑی سامنے آگئی۔ تین ماہ قبل اے این ایف نے گوجرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کی اور ایک گاڑی سے 57 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی تھی۔ پشاور کے رہائشی محمد رفیق عرف بادشاہ خان نے دوران تفتیش رانا ثنا سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ پشاور کے رہائشی ملزم محمد رفیق کے گرفتاری کے بعد اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی مانیٹرنگ شروع کر دی جس کا گزشتہ روز وزیر برائے سیفران و انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ واضع رہے کہ تین ماہ قبل گرفتار ہونے والے ملزم سے 57 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی تھی جو ایف آئی سے کے مطابق تین ماہ کے دوران سب سے بڑی کارروائی تھی۔