Wednesday, April 24, 2024

اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں فصلیں جلانے پر پابندی عائد

اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں فصلیں جلانے پر پابندی عائد
October 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں فصلیں جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی، فصلیں جلانے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اسموگ کے عفریت نے لاہور  سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں پنجے گاڑلیے جس سے  سانس،گلے اورآنکھوں کی بیماریاں پھیلنا شروع ، صوبے بھر میں  فصلیں جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اسموگ خطرناک حد کو چھونے لگی، ائیر کوالٹی انڈکس کو جانچنے کی ویب سائٹ  کے مطابق  پی ایم 10کی سطح 417 پرٹیکیولیٹ میٹر جبکہ پی ایم 2.5 کی سطح 375 پرٹیکیولیٹ میٹر  کی انتہائی   خطرناک حد تک جاپہنچی ہے۔ دوسری طرف محکمہ ماحولیات کے مطابق پی ایم 10 کی سطح 250سے 300 تک  جبکہ پی ایم 2.5 جیل روڈ پر 110 اور واہگہ کے نزدیک 185 تک پہنچ گیا۔ ملتان ،خانیوال اور لودھراں میں فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن،کمشنرملتان کے مطابق اگلے مرحلے میں فیکٹری اور بھٹہ مالکان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں گرد کےبادلوں کا راج ہے جب کہ  صفدرآباد میں  بھی سموگ کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں سموگ شروع ہونے کے باوجود کسانوں نے دھان کی باقیات جلانا شروع کر دیں۔