Thursday, April 25, 2024

اسموگ سے بچائو، پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنےوالی فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ

اسموگ سے بچائو، پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنےوالی فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ
November 29, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے بھٹوں کے بعد دھواں چھوڑنےوالی فیکٹریاں بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے دھواں چھوڑنےوالی فیکٹریاں بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیصل آباد،لاہورسمیت پانچ شہروں میں بیس دسمبرتک فیکٹریاں بند رہیں گی۔ دوسری جانب افرادی قوت کی کمی کا شکار محکمہ ماحولیات کیلئے عملدرآمد کروانا امتحان بن گیا ہے۔ سموگ سے بچائو کیلیے بھٹے بند کروانے کا حکم ملا تو محکمہ ماحولیات بھی ایکشن میں آگیا۔احکامات کے باوجود جہاں خلاف ورزی کرنیوالے 34 بھٹے سیل اور 31 کے مالکان پر مقدمات درج کروا دیے گئے۔ بھٹے بند ہونے کے بعد شہریوں نے اسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر پنجاب حکومت نے 20 دسمبر تک دھواں چھوڑنےوالی فیکٹریاں بند کروانے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ تاہم محکمہ ماحولیات کے لیے افرادی قوت کی کمی آڑے آگئی ضلع کے آٹھ ٹائونز میں صرف چار انسپکٹرزموجود اور وہ بھی بھٹوں کی مانیٹرنگ پر معمور ہیں۔ اسٹاف اور وسائل کی کمی سے انسداد اسموگ کیلئے کارروائیاں کرنے میں محکمہ ماحولیات کو مسائل کا سامنا ہے،،،  ایسی صورت میں وزیراعظم پورٹل پر درج شکایات کا ازالہ کیسے کریں اس سوال کا جواب محکمہ ماحولیات کے پاس بھی نہیں۔