Thursday, April 18, 2024

اسموگ بڑھنے پر آج لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

اسموگ بڑھنے پر آج لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
November 22, 2019
 لاہور (92 نیوز) اسموگ بڑھنے پر آج لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسموگ نے اسکولوں میں ایک اور جمعہ کو چھُٹی کی گھنٹی بجا دی۔ فضا میں آلودگی کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور ،فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں بھی سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے چھ اور چودہ نومبر کو بھی اسموگ کی وجہ سے سکولوں  میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ چھ نومبر کو رات گئے چھٹی کا اعلان ہونے پر بعض طلبا اور اساتذہ سات نومبر کی چھٹی بے خبر رہے اور صبح معمول کے مطابق اسکول پہنچے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اسموگ کو قابوکرنے لیے دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں تیرتے زہریلے مادوں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں۔ ادھر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ گلبرگ میں سب سے زیادہ آلودگی 651 پوائنٹس تک جا پہنچی۔ پنجاب اسمبلی کے گردونواح میں 646 پوائنٹس، اپرمال میں فضائی آلودگی 485 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔