Friday, April 19, 2024

اسمبلیاں مدت پوری کریں گی یا نہیں، افواہوں کے بازار گرم ہو گئے

اسمبلیاں مدت پوری کریں گی یا نہیں، افواہوں کے بازار گرم ہو گئے
December 14, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی یا نہیںافواہوں کے بازار گرم ہو گئے ۔ حکومتی ایوان سے اٹھنے والی اہم آواز نے سیاسی طوفان برپا کر دیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا اچانک اسمبلیوں کے مستقبل پر سوال اٹھانا اور لندن میں اہم ملاقاتوں نے سیاسی سطح پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ۔
ایک جانب مسلم لیگ ن کے مخالفین حکومت کے جانے کی باتیں کررہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدت پورے کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں ۔ انہوں نے نگران حکومت بننے کی تاریخ بھی دے دی۔
وزیردفاع خواجہ آصف کو بھی حکومت کے مدت پوری کرنے کا پورا یقین ہے ۔ اس کےساتھ ساتھ وہ اگلے ماہ سے ن لیگ کی ملک گیر انتخابی مہم کی بات بھی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بھی حکومت کےلئےکوئی خطر ہ نظر نہیں آ رہا ۔ انہوں نے ۔لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔