Tuesday, May 7, 2024

اسمبلیاں عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے افادیت کھو چکیں ، سعد رفیق

اسمبلیاں عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے افادیت کھو چکیں ، سعد رفیق
December 8, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا اسمبلیاں عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے افادیت کھو چکیں۔

 تیرہ دسمبر کے جلسے کے حوالے سے منعقدہ مسلم لیگ ن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوؤں نے حکومت پر پھر لفظی گولہ باری کی۔ سعد رفیق نے بھٹہ چوک لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا سوا دو سال ہو گئے اس ووٹ چور حکومت کو برداشت کیا ہے ۔ اس جھوٹی تبدیلی کو نہیں مانتے۔ اب بات عمران خان کے جانے پر نہیں بلکہ آئین و قانون کی حکمرانی پر ختم ہو گی۔

خواجہ محمد آصف نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس نظام کو چلنے نہیں دیں گے۔ نوازشریف کو اقتدار نہیں چاہئیے ، وہ عوام کے ووٹ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس نظام کو چلنے نہیں دیں گے۔ تیرہ دسمبر کا جلسہ عوام کا امتحان ہے۔

مسلم لیگ ن کے کنونشن سے سردار ایاز صادق، شیخ روحیل اصغر، سائرہ افضل تارڑ نے اس عزم کااظہار ظاہر کیا کہ حکومت مینار پاکستان پر پانی چھوڑے یا مقدمات بنائے جلسہ مینار پاکستان پر ہی ہوگا۔ یہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز ثابت ہو گا۔