Sunday, September 8, 2024

اسمبلی چلانے کیلئے کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرینگے : قائم علی شاہ

اسمبلی چلانے کیلئے کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرینگے : قائم علی شاہ
August 10, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں اسمبلی چلانے کے لیے کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی وجوہات بتانا چاہتا تھا مگر اجلاس شور شرابے کی نذر ہو گیا تھا۔ تفصیلات کےمطا بق سندھ کے وڈے سائیں سندھ اسمبلی پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کی وجہ بتانے تھے مگر ایوان میں ایسا گھمسان کا رن پڑا کے سائیں کچھ کہہ ہی نا پائے ،اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا کے سامنے اپنا دکھڑا کچھ یوں بیان کیا۔سائیں سرکار نے لگے ہاتھوں اپنے پرانے سیاست دان ہونے کا بھی اعلان کرڈالا۔ قائم علی شاہ نے واضح کردیا کہ اپوزیشن کی شکایات اپنی جگہ سندھ اسمبلی کی کارروائی قوائد و ضوابط کے تحت ہی چلائی جائے گی۔ سائیں واپس پلٹے تو وفادار سیکورٹی اہلکاروں نے کسی بھی سائل کو آگے نہ آنےدیا دھکے دے کر راستہ کلئیر کردیا۔